۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ٹوئٹر

حوزہ/ ٹوئیٹر کے محاذپر امام مہدی(عجل)کے عاشقوں کی جیت، دنیا بھر میں 3 ٹاپ ٹرینڈز

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا صارفین نے بین الاقوامی سطح پرٹاپ ٹرینڈزسیٹ کرکے جشن ولادت قائم آل محمد ؑ کے پرمسرت موقع پر کورونا وائرس سے پریشان پوری عالم بشریت کو ایک مسیحا اور نجات دہندہ کی آمد کا پیغام دیتے ہوئے کروڑوں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ منجی عالم بشریت کے وجود مقدس کی جانب مبذول کروادی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر جوکہ دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کو مختصرترین وقت میں مختصرترین پیغام کی صورت میں متوجہ کرنے کا ذریعہ ہے پر 15شعبان المعظم یوم ولادت باسعادت حضرت امام مہدی آخر الزمان(عجل) کے پرمسرت موقع پر لاکھوں عاشقان امام مہدی(عجل) نے سوشل میڈیا کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر تین ٹاپ ٹرینڈز سیٹ کرکے پوری دنیا کی توجہ امام مہدی(عجل) کے وجود بابرکت کی جانب مبذول کروادی ۔

#TheOnlyHope، #ImamMahdi،#ArrivalOfLastSaviorMEHDI،#ThePromisedSaviorکے عنوان سے چار ٹاپ ٹرینڈ  لاکھوں ٹوئٹس کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں شامل رہے ۔

#TheOnlyHopeکے عنوان سے ایک انٹرنیشنل ٹرینڈ سیٹ کیا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور حصہ لیا یہ ٹرینڈ  انٹرنیشل لیول پر  لاکھوں ٹوئٹس کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ کی پوزیشن پر رہا۔

#ArrivalOfLastSaviorMEHDIکے عنوان سے سیٹ کردہ ٹرینڈ میں48 ہزار سے زائد ٹوئٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔

#ThePromisedSaviorکے عنوان سےانٹرنیشنلی سطح پر سیٹ کردہ ٹرینڈ میں19لاکھ سے زائد ٹوئٹس کی گئیں یہ ٹرینڈ بین الاقوامی سطح پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .